6 مارچ 2011 - 20:30

پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے پاکستان میں گرفتار امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس پاکستان میں بم دھماکوں کے لئے لوگوں کو رقوم فراہم کیا کرتا تھا۔

ابنا: پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے پاکستان میں گرفتار امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس پاکستان میں بم دھماکوں کے لئے لوگوں کو رقوم فراہم کیا کرتا تھا انھوں نے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں کو اس نے جن لوگوں کو بم دھماکوں کے لئے رقوم فراہم کی ہیں ان کے نام سامنے لائے جائيں۔صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ جو حکمران اپنی قائد کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکے وہ عام آدمی کو کیا انصاف دیں گے۔واضح رہے کہ امریکی جاسوس شہری کا تعلق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے سے ہے اور پاکستان میں سی آئی اے خفیہ طور پر طالبان کو مدد بہم پہنچا رہی ہے اور امریکہ و طالبان ملکر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110